ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 40 افراد زندہ جل گئے

40 feared dead
کیپشن: Fire in Building
سورس: Reuters
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوبی تائیوان میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 40 افراد زندہ جل گئے، سینکڑوں زخمی۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی تائیوان کے علاقے کاؤ سونگ میں واقع 13 منزلہ عمارت میں صبح ساڑھے تین بجے آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ سمیت امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں مگر آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آگ بجھانے کی سب کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ تاہم فائر بریگیڈ ٹیم نے اسنارکل کی مدد سے متعدد رہائشیوں کو نیچے اتار کر ہسپتال منتقل کردیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موقع سے کم ازکم 11 کوئلہ بنی لاشوں کو براہ راست مردہ خانے منتقل کیا گیا ہے جبکہ آگ لگنے سے پہلے دھماکے کی زور دار آوازبھی سنائی دی تھی۔ تلاش اور امدادی آپریشن ابھی تک جاری ہے۔ 13 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر دکانیں واقع تھیں جو مکمل طور پر جل کرراکھ ہوچکی ہیں۔