ڈرامہ سیریل پری زاد نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ

Hum TV drama serial Parizaad
کیپشن: Parizaad
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویبڈیسک: ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل پری زاد ریٹنگ اور فینز کی  کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یو ٹیوب پر 13ویں قسط  کے ایک دن میں 55 لاکھ  ویوز ہوگئے۔
ہم ٹی وی پر نشر کیے جانے والا منفرد ڈرامہ ‘پری زاد’ اپنی کاسٹ اور مضبوط کہانی کی وجہ سے اس وقت سب سے داد موصول کر رہا ہے۔ ڈرامہ سیریل پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے اور اس ڈرامے کا مرکزی کردار، پری زاد اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں۔

’پری زاد‘ احمد علی اکبر  جس کے ماں باپ تو نہ رہے لیکن بھائی اور بھابیوں نے بھی ساتھ نہ دیا اپنی زندگی کی گاڑی کو لشتم پشتم خود ہی چلانا پڑا ۔ لیکن ایک مرد جو مخلص بھی اورسب کے کام آنے والا بھی اس کو معاشرے میں غلط سمجھا جاتا ہے اور اس سے ٹکرانے والی ہر لڑکی بھی اس پر اپنے پریشانیاں لاد کر چلی جاتی ہے۔

اس کردار پر مداحوں کی طرف سے ان کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، عروا، صبور علی اور یمنی زیدی شامل ہیں۔ سب ہی کے کرداروں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس نے ڈرامے کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا۔

واضح رہے اس سے قبل یو ٹیوب پر  گیارہویں قسط کے 2 دن میں 50 لاکھ سے زائد ویوز ہوگئے تھے۔