مریم نواز نے حکومت کو خبردار کردیا

مریم نواز نے حکومت کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا 16 اکتوبر کو پہلا سیاسی طاقت کا مظاہرہ، مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی زیرصدارت ووٹ کوعزت دو پاسبان کے پی پی 162ے کارکنان کااجلاس، مریم نواز نے کہا گوجرانوالہ جلسہ سے حکومت خوفزدہ ہے، ہرصورت جلسہ کریں گے، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی توجارحانہ حکمت عملی اپنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز16 اکتوبر کو گوجرانوالہ جلسہ کامیاب بنانے کے حوالے سے متحرک ہوگئیں، پی پی 162 کے ووٹ کوعزت دو پاسبان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 اکتوبر کو ہرصورت جلسہ ہوگا، کارکنان کو گرفتاریوں سے بچاؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرحکومت نے کوئی ایسا اقدام کیا تو مسلم لیگ ن سخت ردعمل دے گی اور بھرپوراحتجاج کرے گی ۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کے جلسہ کو روکنے کے حوالے سے اقدامات کی ویڈیوز بنا کر کارکنان سوشل میڈیا پر ڈالیں اورحکومت کےاوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ پاسبان رضاکار16 اکتوبر کے جلسہ کےلیے دیگر لوگوں کو اپنےساتھ لائیں اور اس تحریک کو کامیاب بنانےمیں اپنا کردار ادا کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ کےلیے ابھی تک اجازت نہیں دی گئی جس سےحکومت کی بدنیتی واضح ہوتی ہے۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کےرہنما فیصل سیف کھوکھر،چودھری اعشارب سوہل، قاری حنیف، کرامت وٹو،عمرانہ طاہر، شیخ طاہرچودھری جعفر، نعیم بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مرزا جاوید کا اپنے فارم ہاؤس رائیونڈ میں پر پولیس ریڈ کیا،مرزا جاوید نےکہا کہ پولیس ڈیرے سے فلیکس بینرز اٹھا کر لے گئی۔حکومت جومرضی کر لے گوجرانوالہ کا جلسہ ضرور ہوگا۔

علاوہ ازیں  مریم نواز نے ایک ٹویٹ کیا جس میں پہلوانوں کو دکھایا گیا جو کہ گوجرانوالہ جلسہ کے لئے پرجوش نظر آرہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer