ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں چینی کی قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی ؛ ادارہ شماریات

ملک میں چینی کی قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی ؛ ادارہ شماریات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ  ہوگیا ۔ ملک میں چینی کی زیادہ سےزیادہ فی کلو قیمت229 روپے تک پہنچ گئی۔

گذشتہ ایک ہفتےمیں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں19 روپےتک کا اضافہ  ہوا، کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت210 روپےسے بڑھ کر229 روپے تک ہوگئی۔کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے مہنگی229 روپے تک فی کلو چینی خریدنے پرمجبور  ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت200 روپے تک ہے جبکہ کراچی اوراسلام آباد میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلوقیمت 195روپے تک ہے اورراولپنڈی میں چینی کی زیادہ سےزیادہ فی کلو قیمت190روپے تک ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں2 روپے ایک پیسے کمی ہوئی۔ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 185روپے47پیسے پرآگئی ۔گذشتہ ہفتےتک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 187 روپے48پیسے تھی۔

ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 132روپے24پیسے تھی۔