ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی لگادی گئی ہے، اس حوالے سے صوبائی محکمہ خزانہ نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔
صوبائی محکمہ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کے پی کے حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی آخری تاریخوں میں ادائیگیاں کی گئیں، جس سے مشکلات کا سامنا رہا، لہٰذا تنخواہیں اور پنشنز ہر ماہ کی یکم کو جاری کی جائیں۔