سٹی 42 : وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.15 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے12 اشیاء سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے میں چکن 20.33 فیصد مہنگا ہوا، ٹماٹر 12.03 اور کیلے کی قیمتوں میں 2.32 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اسکے علاوہ آلو 1.08 اور کوکنگ آئل 0.38 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ دال مسور،بیف،مٹن،ایل پی جی اور جلانےوالی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 6.65 اور دال چنا 2.61 فیصد سستی ہوئی، حالیہ ہفتے گڑ،آٹا،دال مونگ اور دال ماش بھی سستی ہوئی۔