ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا  

   پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو  بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

 سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں تیمور جھگڑا نے کہا کہ  میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ باچاخان ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہیں دی اور بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے، میرا  پاسپورٹ غیرفعال ہے۔

 تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ 10 دن پہلے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا، کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد خدشات کے باعث وزارت داخلہ جاکر خط خود جمع کرایا تھا۔