ژوب؛ کانگو وائرس کے مزید 6 کیس سامنے آگئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زعفران خان : بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل سمبازہ کے علاقے سے کانگو وائرس کے مشتبہ متاثرہ 6 افراد ڈی ایچ کیو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا. 

 ایم ایس ڈاکٹر نورالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کا تعلق خانہ بدوش کے ایک غریب گھرانے سے بتایا گیا۔متاثرہ افراد کی عمریں 4 سال سے 18 سال تک ہے، متاثرہ افراد کو پہلے بخار کے ساتھ ساتھ گلے اور ناک سے خون آنے لگا تھا۔ تمام متاثرہ افراد کو ژوب سول ہسپتال کے بعد کوئٹہ ریفر کیا جا رہا ہے۔