عوامی جمہوریہ چین میں سکالر شپ پر اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں

Peoples Republic of China, China Scholarship Counsel, City42, HEC< Higher Education Commission
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عوامی جمہوریہ چین میں سکالر شپ پر اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں

 بیرون ملک سیکھنے کے مواقع کے تحت HEC پورٹل www.scholarship.hec.gov.pk پر آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعرات 28 دسمبر 2023 ہے۔

چینی حکومت کے اسکالرشپ پروگرام 2024-25 کے تحت صرف ان امیدواروں کی درخواستوں پر غور کیا جاتا ہے جن کے پاس پہلے سے ہی ایک درست HAT یا USAT سکور ہے  یہ سکور یکم جنوری 2022 کے بعد حاصل کیا ہونا چاہئے۔ 

زمرہ A (ایجنسی نمبر 5861) کے تحت چائنا اسکالرشپ کونسل کے پورٹل پر آن لائن درخواست جمع کرانے کے لیے امیدوار  Campuschina.org یا https://www.csc.edu.cn/laihua پر کلک کر سکتے ہیں۔

عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پاک چین تعلیمی تعاون کو بڑھانے ک کی پالیسی کے تحت  چینی سکالرشپ کونسل،   پاکستانی طلباء/اسکالرز کو چینی یونیورسٹیوں میں مطالعہ اور تحقیق کرنے کی پیشکش کر رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے پاکستان کا ہائر ایجوکیشن کمیشن تعلیمی سال 2024-25 میں ان اسکالرشپس کے لیے نامزد ایجنسی ہے۔

 وزارت تعلیم، عوامی جمہوریہ چین ک کی وزارت تعلیم کا ماتحت ادارہ چائنا اسکالرشپ کونسل (سی ایس سی)، چینی حکومت کے اسکالرشپ پروگرام کے اندراج اور انتظام کے لیے ذمہ دار ہے۔ اہل درخواست دہندگان انڈرگریجویٹ/بیچلرز، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ/پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے متعلقہ شعبے میں اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

نامزد چینی یونیورسٹیاں ہر سطح پر اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کے لیے سائنس، انجینئرنگ، زراعت، طب، معاشیات، قانونی علوم، نظم و نسق، تعلیم، تاریخ، ادب، فلسفہ اور فنون لطیفہ وغیرہ میں مختلف قسم کے تعلیمی پروگرام پیش کرتی ہیں۔