ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن سے قبل پیٹرول مزید سستا ہوگا: مصدق ملک

الیکشن سے قبل پیٹرول مزید سستا ہوگا: مصدق ملک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہوگا اور الیکشن کے بعد یقینی طور پر پاکستان میں معاشی استحکام آجائے گا،ملکی ترقی کیلئے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد یقینی طور پر پاکستان میں معاشی استحکام آجائے گا، ہمار ے ملک میں اس وقت امید کا فقدان ہے، اسٹرکچرل تبدیلیوں اور درست حکمت عملی کے ساتھ غربت سے نکل سکتے ہیں، منتخب حکومت کو ایک ڈیڑھ سال مشکل فیصلے کرنا ہوں گے اس کے بعد ملک ترقی کے سفر پر آگے بڑھ جائے گا، سیاسی جماعتیں معیشت پر اپنا اپنا نکتہ نظر لے کر چل سکتی ہیں، ملک کی آمدن بڑھانے کے ذرائع بنانا پڑیں گے۔

  مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے معاشی ایجنڈا کا مرکزی نکتہ غریب آدمی ہوگا، ملک میں سرمایہ کاری اور بزنس کیلئے رکاوٹیں دور کریں گے، الیکشن سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہوگا تاہم  ملک کی آمدن بڑھانے کے ذرائع بنانا پڑیں گے،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔