(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 15 نومبر کو وزرات پیٹرولیم کو بھجوائے گی جس پر نگران وزیراعظم کی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی میں بھی خاطر خواہ کمی آتی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملتا ہے۔