ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کہاں پہنچ گئی؟

dollar price today in Pakistan
کیپشن: Dollar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی،انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں ڈالر 221.64 روپے سے بڑھ کر 221.69 روپے پر بند ہوا،طلب پر ڈالر کی قدرمیں اضافہ دیکھا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بڑا غرق کیا گیا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے میں 4000 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا، ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن پیدا کریں گے۔

ڈالر کو 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، ہماری حکومت کا عزم ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر کریں گے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer