ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادامی باغ: قاری کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ طالب علم جاں بحق

student expired after tortured in madrasa
کیپشن: student expired
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)بادامی باغ میں قاری کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا،پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

پولیس کے مطابق بادامی باغ ملک پارک کا رہائشی 14 سالہ حمزہ دارالعلوم حمیدیہ میں زیر تعلیم تھا، حمزہ کو دو روز قبل قاری محمد ماجد نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مضروب کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے حمزہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer