پانی میں تیرتا مگرمچھ خاتون کے پاس آگیا: پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

woman and Alligators video
کیپشن: Alligators video
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر حیران کن واقعات کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن کودیکھ کر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے مگر ایسا حقیقت میں رونما ہوچکا ہوتا ہے، ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے  جس میں ایک خاتون کے پاس پانی تیرتا مگرمچھ آتا،صارفین میں ویڈیو کافی مقبول ہورہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں کسی انسان کا خطرناک جانور سے کسی نہ کسی موقع پر سامنا ہو ہی جاتا ہے مگر ایسا بہت کم ہوتا ہے خطرناک جانور صرف ایک چپل سے ڈر کر بھاگ جائے۔ایک ایسی ویڈیو میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ایک خاتون کے پاس پانی تیرتا مگرمچھ آتا،صارفین میں ویڈیو کافی مقبول ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے پالتو کتے کے ساتھ دریا کے کنارے پر خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہورہی ہے جبکہ کتا اس کے اردگرد چکر لگا رہا ہے، اسی دوران پانی میں تیرتا ہوا مگرمچھ خاتون کو دکھائی دیا جو کہ اس کی جانب آرہا تھا، مگرمچھ سے خوفزدہ ہوکر پیچھے ہٹنے کی بجائے وہ ادھر ہی کھڑی رہی جیسے ہی وہ قریب آیا خاتون نے چپل اتار کرمگرمچھ کو ڈرایا جس کے نتیجے میں وہ بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

زیر گردش واقعہ آسٹریلیا کے شمال میں واقع کاکاڈو نیشنل پارک میں پیش آیا۔خاتون نے مگرمچھ ڈرانے کے لئے زور دار انداز میں اپنے ہاتھ پر چپل ماری جس کی آواز سے مگرمچھ ڈر کر تیزی سے واپس بھاگ نکلا۔واقعے کی ویڈیو سابق این بی اے کھلاڑی ریکس چیمپ مین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer