ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  گورنمنٹ گرلز سکول کی اساتذہ کو ہراساں کرنیوالے اوباش کیخلاف مقدمہ درج

Kahna Police Station
کیپشن: Police Station
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: کاہنہ کے علاقہ میں سرکاری سکول کی خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ،  پولیس نے ملزم عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ  گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی ہیڈمسٹریس سنبل سحر کی مدعیت میں ملزم عرفان کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مدعیہ مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم عرفان خواتین اساتذہ کا راستہ روک کر انہیں ہراساں کرتا ہے ۔

ملزم سٹاف ممبران کے موبائل فون نمبر مانگتا ہے اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے۔ اوباش ملزم کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث سکول کا عملہ خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کا نامزد ملزم تاحال روپوش ہے، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer