استاد کے روپ میں چھپے بھیڑیے کی طالبعلم کیساتھ زیادتی

استاد کے روپ میں چھپے بھیڑیے کی طالبعلم کیساتھ زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) باغبانپورہ پولیس نے سات سالہ معصوم بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا، ملزم بچے کا استاد تھا جو تعلیم دینے کے لیے گھر آیا کرتا تھا۔

لاہور سمیت ملک بھر میں معصوم بچوں و بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں۔ لوگ بدنامی کے خوف سے خاموشی اختیار کرلیتے ہیں جس سے جنسی جرائم کے عادی مجرموں کے حوصلے بلند ہوجاتے ہیں۔

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی انتہائی گھناؤنا فعل ہے، بدفعلی کرنیوالا شخص بُری نیت سے بچے کو چھوتا ہے اور اکثر واقعات میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بدفعلی کے دوران جنسی درندے معصوم بچوں کی ویڈیو بنا لیتے ہیں اور جس سے بعد میں بچوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔

لاہور کے علاقے باغباپورہ کا رہائشی معصوم طالب علم اپنے ہی استاد کی جنسی حوس کا نشانہ بن گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مبشر بچے کا اُستاد تھا جو اسے گزشتہ 3 ماہ سے گھر میں دینی تعلیم دے رہا تھا۔ گرفتار ملزم مبشر نے اپنے دوست شیراز کے ساتھ ملکر بچے کو چند روز قبل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ملزمان مبشر اور شیراز بچے کی حالت غیر ہونے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ باغبانپورہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔