ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا مشاہد اللہ کو چیلنج

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا مشاہد اللہ کو چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قذافی بٹ: وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مشاہد اللہ کو چیلنج  کر دیا انہوں نے کہا ہے کہ مشاہداللہ ن لیگ کی وہ پھپھے کٹنی ہے جس کا کام آل شریف کی کرپشن کوتحفظ دے کردوسروں کولڑانا ہے۔

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ سوچ سمجھ کر پی ٹی آئی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان پریس کانفر نس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے قائدین پر دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ اقامہ کی چھتری تلے ہوتی رہی۔

 پیپلزپارٹی اورنواز شریف کے ہاتھو ں میں ہاتھ ڈال کر گھومنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، جنہوں نے ساتھ چلنا ہےوہ ہر صورت چلیں گے، دال میں کالا ہی نہیں بلکہ ساری دال ہی کالی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نےمشاہداللہ کو ن لیگ کی پھپھے کٹنی کاطعنہ دیتے ہوئے مناظرے کا چیلنج دیا، کہتے ہیں کہ تین مرلے کے گھر سے سفر کرنے والا آج آل شریف کی کرپشن کوتحفظ دے رہا ہے، ٹی وی پر مناظرہ کرکے ثابت کریں کہ یہ کتنے دیانت دار ہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ سوچ سمجھ کر پی ٹی آئی کےساتھ چل رہے ہیں۔ اتحادیوں کے ساتھ پانچ سال کی مدت پوری کریں گے۔ صوبائی وزیراطلاعات نےاس بات کا بھی دعوی کردیا کہ ن لیگ کےامیدواروں کا تو کچھ پتہ نہیں وہ اپنا ووٹ پی ٹی آئی کے امیدواروں کودے دیں وہ واضح اکثریت سے جیتیں گے۔  

Shazia Bashir

Content Writer