ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ کی آمد،مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونےلگیں

 عیدالاضحیٰ کی آمد،مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونےلگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم کمبوہ :عید الاضحی کی آمد آمدہے اورلاہورمیں مویشی منڈیاں سج گئیں ہیں۔ 
لاہورکی سب سے بڑی شاہ پور کانجراں مویشی منڈی بھی سج گئی ہے جہاں ملک بھرسے بکرے، دنبے، چھترے، کٹے، بیل اور اونٹ پہنچ گئے ہیں، ملک بھر سے بیوپاری مویشی لے کر شاہ پور کانجراں مویشی منڈی پہنچ رہے ہیں،75 ایکڑ پر محیط مویشی منڈی میں بڑے شیڈز بنائے گئے ہیں جہاں مویشیوں کیلئے پانی، چارے اور صفائی ستھرائی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
 منڈی میں راجن پوری بکروں کی دھوم مچی ہوئی ہے،خوبصورت سفید راجن پوری بکرے 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ میں فروخت کے لئے پیش کئے گئے ہیں.

اس حوالے سے بیوپاریوں کاکہناہے کہ گزشتہ برس کی نسبت رواں سال قیمتیں زیادہ ہیں کیونکہ ٹرانسپورٹ کرائے بڑھنے کی وجہ سے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔
 بیوپاریوں کاکہناہے کہ اس سال بکروں اور چھتروں کی قیمت 10 سے 20 ہزار بڑھی ہے۔