ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے؛  چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال

پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے؛  چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:   پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی اور پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یوم تشکر اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان  مرصوص کی کامیابی نے ثابت کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج ملکی سالمیت و خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گی۔
سندر انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آفس سے الحرمین چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال، صدر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ محمد احمد خان، اور صدسندر ٹریڈ یونین سید معاذ محمود نے کی جبکہ صنعتکاروں اور صنعتی مزدوروں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور افواج پاکستان کے حق میں تحریر شدہ پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے دوران قومی ترانہ اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال نے کہا کہ بھارت کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے اور ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے والی ہماری مسلح افواج نے یہ ثابت کیا ہے  کہ پاکستان نہ صرف اپنے دفاع میں خود کفیل ہے بلکہ دشمن کو ہر محاذ پر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کا منہ توڑ جواب صرف ایک دفاعی کارروائی نہیں تھی، بلکہ دشمن کو ایک واضح پیغام تھا کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ ہم اس خطے میں امن چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے ملک پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،

 ریلی کے اختتام پر ملکی و قوم کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔