ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم عمر ڈرائیوروں کی شامت آگئی، سی ٹی او لاہور کا بڑا فیصلہ

کم عمر ڈرائیوروں کی شامت آگئی، سی ٹی او لاہور کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ٹریفک کی 5بڑی خلاف ورزیوں پر جرمانے کی بجائے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم، سی ٹی او کا کہنا تھا ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالے کیخلاف فوری ایف آئی آردرج کرائیں،بغیر رجسٹریشن موٹرسائیکل رکشہ مالکان کیخلاف بھی ایف آئی آردرج کرنے کا حکم دیا گیا۔
سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے ریڑھی نما موٹرسائیکل گاڑیوں کے خلاف بھی فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ اوورلوڈنگ کرنیوالوں کے خلاف بھی فوری ایف آئی آر درج ہوگی،تجاوزات کیخلاف آپریشن کو مسلسل جاری رکھیں ،تجاوزات قائم کرنے والوں پر بھی ایف آئی آر درج کی جائے۔

کم عمر ڈرائیورز اپنے ساتھ دوسروں کی جان بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،کم عمر ڈرائیورز کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، سڑک پر ذرا سی غلطی مہلک حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔

سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم، قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو حوالات میں بند کیا جائے گا۔