ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احمد منصور:  جنگ بندی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا ایک اور تبادلہ عمل میں آ گیا،  واہگہ اٹاری سرحد پر دونوں ممالک نے اپنے ایک ایک قیدی کو ایک دوسرے کے حوالے کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا جبکہ پاکستانی پنجاب رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو پاکستانی حکام نے واپس وصول کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار شاہ 23 اپریل 2025 کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں غیر ارادی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہو گئے تھے جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ پاکستانی حکام نے قانونی اور سیکیورٹی تقاضے مکمل کرنے کے بعد انہیں واپس بھارت کے حوالے کر دیا۔

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ پاکستان رینجرز نے اہلکار پورنم کمار شاہ کو بحفاظت انڈیا کے حوالے کیا ہے۔