ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ:لگژری گاڑی میں آئے ملزمان کوموٹرسائیکل سوار کو لوٹنا مہنگا پڑگیا

 گوجرانوالہ:لگژری گاڑی میں آئے ملزمان کوموٹرسائیکل سوار کو لوٹنا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عا بد چودھری :فارچیونر سوار ڈاکووں کا موٹر سائیکل سوار سےانوکھی واردات کا ڈراپ سین,فارچیونرسوار ڈاکو گوجرانوالہ سے گرفتار  کر لیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  کے مطابق   گرفتار ملزمان میں محمد زاہد، یاسر اور شعیب علی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ حفیظ نامی شہری کے ساتھ 6 مئی کو تھانہ گجر پورہ کے علاقہ میں ڈکیتی ہوئی ۔ایس ایچ او گجر پورہ محمد زکاء نے سپیشل ٹیم کے ساتھ گوجرانوالہ میں ریڈ کیا۔

ڈی آئی جی نے آپریشنز  کامیابی پر فیصل کامران کی پوری ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے۔

 فیصل کامران  کا کہنا تھا کہ  ملزمان نے موٹر سائیکل سوار سے 5لاکھ نقدی، موبائل فون چھینا،ملزمان کا تعلق لاہور سے تھا، گوجرانوالہ میں جاکر روپوش ہوئے۔

   ڈی آئی جی  کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں، ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کا سراغ لگایا گیا۔