ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔