ویب ڈیسک: صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے ٹویٹر اکاؤ نٹ بنانا لیا ۔
چوہدری شجاعت حسین نے اپنا ویڈیو بیان ٹویٹر پر شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج میں نے باقاعدہ طور پر ٹویٹر پر شمولیت اختیار کی ہے۔ آج سے پہلے میں اس پلیٹ فارم پر موجود نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کا تقاضہ تھا کہ میں بذات خود لوگوں تک اپنا پیغام پہنچاؤں۔ یہ میرا واحد اور ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ ہے اس کے علاوہ جو بھی اکاؤنٹس ہیں میرا یا میرے خاندان کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
آج میں نے باقاعدہ طور پر ٹویٹر پر شمولیت اختیار کی ہے۔ آج سے پہلے میں اس پلیٹ فارم پر موجود نہیں تھا۔ سیاست کا تقاضہ تھا کہ میں بذات خود لوگوں تک اپنا پیغام پہنچاؤں۔ یہ میرا واحد اور ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ ہے اس کے علاوہ جو بھی اکاؤنٹس ہیں میرا یا میرے خاندان کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ pic.twitter.com/8JdYT94rbf
— Chaudhry Shujat Hussain (@ChaudhryShujatH) May 14, 2022