لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں فل بنچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کی منظوری کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ تین رکنی بنچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ جسٹس جسٹس شاہد وحید اور جسٹس جواد حسن بنچ کا حصہ ہوں گے۔

ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواستیں پہلے ہی باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر رکھی ہیں اور عدالت نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

سابق لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سمیت متعدد درخواست گزاروں نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے اور عدالت سے فیصلے تک بلدیاتی نمائندوں کو کام کرنے کی اجازت دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔