ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں سینکڑوں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے

پنجاب بھر میں سینکڑوں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب آب پاک اتھارٹی کیلئے 8 ارب کا بجٹ مختص، لاہور سمیت صوبہ بھرمیں سینکڑوں فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔

 تحریک انصاف کی حکومت آئندہ نئے مالی سال میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے 8 ارب روپے خرچ کرنے جارہی ہے، ایک ہزار سے زائد واٹر سپلائی کی غیر فعال سکیموں کو بحال کرنے میں بھی مدد ملے گی، محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے 8 ارب کا پروپوزل بنا کر محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حتمی منظوری دیدی گئی ہے، تاہم مختص بجٹ کاابھی کوئی حتمی پلان یا اعدادوشمار واضح نہیں ہوسکے,دوسری جانب آب پاک اتھارٹی کی گورنر پنجاب چودھری سرور نگرانی کریں گے، تاکہ اتھارٹی شفاف طریقے سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے بنا سکے۔

Sughra Afzal

Content Writer