وزیر داخلہ احسن اقبال سروسز ہسپتال سے ڈسچارج، اسلام آباد روانہ

وزیر داخلہ احسن اقبال سروسز ہسپتال سے ڈسچارج، اسلام آباد روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک عثمان: وفاقی وزیرداخلہ کو صحت یابی کے بعد سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ احسن اقبال نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنی والدہ کی قبر پرحاضر دی اور خصوصی طیارے سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال گذشتہ آٹھ روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل پانچ رکنی ٹیم نے احسن اقبال کو صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، لیسکو نے بڑا فیصلہ کرلیا

احسن اقبال کو ماہرڈاکٹر کی ٹیم نے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ کے بیٹے احمد اقبال نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے والد کو سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کے ساتھ گھر پر آرام کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے مثبت رپورٹنگ کرنے پر صحافیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پڑھنا مت بھولئے: پی آئی اے جہازوں پر جھنڈے کی جگہ مارخور کی تصویر ، چیف جسٹس پاکستان کا بڑا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے صحتیاب ہونے کے بعد اپنے کمرے سے باہر آکر سیکورٹی اہلکاروں سے ہاتھ بھی ملایا۔  احسن اقبال کو سخت سیکورٹی حصار میں سروسز ہسپتال سے روانہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ احسن اقبال کا سروسز سپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ویڈیو پیغام میں  کہنا تھا کہ  اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے نئی زندگی دی، پاکستان کی عوام کا بھی شکریا ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کی اور دنیا بھر سے اور عالمی رہنمائوں نے یکجہتی اور نیک تمنائوں کے پیغام بھیجے ان کا بھی شکریا ادا کرنا چاہتا ہوں۔

یہ خبر بھی دیکھیں: کپتان کی ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری
انہوں نے مز ید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور بلاول بھٹو زرداری سمیت عیادت کے لئے آنے والی سیاسی شخصیات کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انکا کہنا تھا  کہ حملہ کے وقت موجود سکیورٹی اہلکاروں کا بھی شکریہ ادا کروں گا ، جنہوں نے جان پر کھیل کر ملزم کو گرفتار کیا۔ 

یہ خبر لازمی پڑھیں:  سیاسی حلقہ بندیوں میں موجود مسائل پر لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا
وزیر داخلہ نے نارووال کے ڈاکٹرز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے ابتدائی طبی امداد دی، میں نے طبی سہولیات کے لئے پبلک سیکٹر اسپتال کا چناؤ کا شکریہ، سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز اور بیٹی نرسز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری بہت زیادہ دیکھ بھال کی، ان ضحافی حضرت کا بھی شکرگزار ہوں جو ہر وقت وہاں موجود رہے اور قوم کو باخبر رکھا ۔