سٹی 42: وزیراعلیٰ صحت اقدامات کےحوالے سےپنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیرسپیشلائزڈہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نےکی۔
ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ امیرہ بیدار نے بھی شرکت کی ۔ سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق نے شرکت کی۔ صحت کےمختلف پراجیکٹس،مریضوں کی سہولت کیلئےاقدامات پربریفنگ دی گئی۔
صحت کے نئے اور منفرد پراجیکٹس کے حوالہ سے پبلک فیڈ بیک کا بھی جائزہ لیا گیا۔سروس معیار بہتر بنانے اور مریضوں کی آسانی کیلئے بہترین مانیٹرنگ کی اہمیت پر زور دیا ۔ وزیر صحت سلمان رفیق نے کہا وزیراعلیٰ سپیشل انشی ایٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ پر پیشرفت جاری ہے۔کینسراورایڈیشنل کارڈیک سرجری کےخصوصی پروگرامزپرپیشرفت جاری ہے۔چیف منسٹرزچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سےمفت ہارٹ سرجریزکرچکےہیں،اب تک11ہزار200سےزائدبچوں کی مفت ہارٹ سرجریزکرچکےہیں۔
وزیرصحت نے بتایا کہ خیبرپختونخواسےتعلق رکھنےوالے450بچوں کی مفت کارڈیک سرجریزکی ہیں۔آزادکشمیرسےتعلق رکھنےوالے262بچوں کی مفت کارڈیک سرجریزکی ہیں،اسلام آبادسےتعلق رکھنےوالے110بچوں کی کارڈیک سرجریزکی ہیں۔بلوچستان سےتعلق رکھنےوالے29بچوں کی کارڈیک سرجریزکی ہیں۔گلگت بلتستان سے40بچوں کی مفت کارڈیک سرجریزکرچکےہیں۔
سندھ سےتعلق رکھنےوالے27بچوں کی مفت کارڈیک سرجریزکی جاچکی ہیں۔
چیف منسٹرزسپیشل انشی ایٹوفارٹرانسپلانٹ پروگرام،ابتک1405ٹرانسپلانٹس کئےجاچکے ہیں ، 737رینل ٹرانسپلانٹس،390کوکلیئر،230لیورٹرانسپلانٹس شامل ہیں ۔ 16بون میرواور32کورنئیل ٹرانسپلانٹس بھی شامل ہیں۔ابتک14لاکھ78ہزارسےزائدمریضوں کےمفت ڈائیلسزکرچکےہیں۔
ڈائیلسزکیلئےہسپتالوں میں37ہزارسےزائدمریض رجسٹرڈکئےجاچکےہیں۔میرٹ پرنئےڈاکٹرزونرسوں کی بھرتی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔مختلف ہسپتالوں میں ایڈہاک کی بنیادپربھی ڈاکٹرزکی بھرتی کی جارہی ہے۔جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوجلدفنکشنل کرنےجارہےہیں ۔ صحت کی سہولیات فراہم کرنےکیلئےتمام وسائل بروئےکارلائےجارہےہیں۔