ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل ایران جنگ، سمندری تجارت متاثر ،ائیر کارگو کےکرائے بڑھ گئے

اسرائیل ایران جنگ، سمندری تجارت متاثر ،ائیر کارگو کےکرائے بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسرائیلی ایران جنگ سے سمندری تجارت متاثر ہونا شروع ہوگئی ۔

دبئی بیس کمپنی نے ایئر کارگو کے کرائے مزید بڑھا دیئے ۔لاہور چیمبر  نے جیریز ڈناتا کی جانب سے برآمدی کارگو پر فی کلو 50 روپے چارج عائد کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ 

 صدر لاہور چیمبر  نے کہا برآمدی شعبہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے ۔  ایئر کارگو ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان  نے بھی یکطرفہ چارج کے نفاذ پر شدید تشویش کا اظہار   کیا ۔ 

 ملک بھر کے فریٹ فارورڈرز، کارگو ایجنٹس اور برآمد کنندگان میں بے چینی پھیل گئی ۔