ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو  لے جانے اور خود رہا کرنے کا پروپیگنڈاجھوٹ، آرمی نے ریسکیو کی ویڈیو ریلیز کر دی

Jafar Express rescue operation, BLA Terrorists, Bolan, Dhadar, City42
کیپشن: جعفر ایکسپریس کو ڈھاڈر کے ویرانے مین ہائی جیک کرنے والے بی ایل اے کے سفاک دہشتگردوں نے عورتوں، بچوں سمیت کسی مسافر پر رحم نہیں کیا، کسی کو از خود رہا نہیں کیا تھا، آرمی کے کمانڈوز نے جان پر کھیل کر تمام مسافروں کو دہشتگردوں کے پنجے سے رہا کروایا اور دہشتگردوں کو چن چن کر الیمینیٹ کیا۔ حقائق پاکستان آرمی کی ویڈیو سے سامنے آ گئے۔ آرمی کی آج ریلیز کی ویڈیو سے ایک سکرین شوٹ مین جوانوں کو دہشتگردوں کے قلع مع کے بعد ان کے یرغمال کچھ مسافروں کو ریسکیو کرنے کے دوران تسلی دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جعفر ایکسپریس پر  بلوچستان کے ویرانے بولان کے علاقہ ڈھاڈر میں 11 مارچ کو دہشت گردوں کے  حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کے آپریشن اور مسافروں کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس سے پتہ چلا کہ بی ایل اے کے دہشتگردوں کے عورتوں اور بچوں کو رہا کر دینے کا پروپیگنڈا محض جھوٹ تھا۔  دہشتگردوں نے کچھ مسافروں کو  ٹرین سے باہر نکال لیا تھا اور کچھ کو ٹرین میں ہی موجود رہنے دیا تھا لیکن رہا کسی کو نہیں کیا تھا۔  

 بولان کے علاقے ڈھاڈر میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنانے کا واقعہ 11 مارچ کی دوپہر کو ہوا تھا۔ اس خاص علاقہ مین پاکستانی موبائل نیٹ ورکس کام نہیں کرتے اور سگنل دستیاب نہ ہونے کی  وجہ سے مسافر  کسی کو اپنے ساتھ ہونے والے  سلوک کی فوری اطلاع نہیں دے پائے تھے۔ دوسری طرف بی ایل اے کے دہشتگردوں کے پاس سیٹلائٹ فون تھے جن کے ذریعہ وہ بلوچستان سے باہر افغانستان مین موجود اپنے ہینڈلرز کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہے۔ ٹرین میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی تھی جو عید سے پہلے کوئٹہ سے اپنے آبائی علاقوں کو جا رہے تھے۔ مسافروں خصوصاً عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنائے جانے کے سبب پاکستان آرمی کے موقع پر تقریباً فوراً پہنچ جانے والے جوانوں نے آپرأشن مین غیر معمول یاحتیاط کی۔ اس سارے وقت کے دوران انڈیا اور انگلینڈ کی نیوز آؤٹ لیٹس سے دہشتگردوں کے ساتھیوں کی ہی فراہم کردہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈا مواد کو خبریں بنا کر پھیلایا جاتا رہا۔

پاک فوج نے کم سے کم ممکنہ وقت میں کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فورسز کے آپریشن میں مجموعی طور پر 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں نے فائرنگ سے 26 افراد کو شہید کیا، فورسز نے 354 یرغمالی بازیاب کروائے، ان میں 37 زخمی ہیں، فورسز کے آپریشن کےدوران ایک بھی مغوی/ یرغمالی نہیں مارا گیا۔

 پاکستان آرمی کے ترجمان نلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے یہ بھی بتایا کہ جعفر ایکسپریس شہدا میں 18 کا تعلق آرمی، ایف سی سے ہے، دہشتگرد کسی کویرغمال بنا کر نہیں لےگئے۔ 

اب آرمی نے  دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کلیئرنس آپریشن کی جو ویڈیو جاری کردی ہے، اس  ویڈیو میں پاک فوج کے اسنائپرز کی جانب سے دہشت گردوں کو انگیج کرنے اور بوگی ٹو بوگی سرچ آپریشن کے مناظر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ٹرین سے ابتدا میں باہر نکال کر بٹھائے گئے  یرغمالیوں کے، پاک فوج کے آپریشن کے دوران موقع ملنے پر  دہشت گردوں کے نرغے سے فرار ہونے اور فوج کی جانب سے انہیں ریسکیو کرئے جانے کی بھی فوٹیج شامل ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والی ایس ایس جی کمانڈوز کی ٹیم بھی ویڈیو میں موجود ہے۔