ویب ڈیسک : ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا ۔
رمضان کے دوران چینی کی اوسط قیمت 14 روپے 22 پیسے فی کلو تک بڑھ گئی ہے، چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
وفاقی ادارۂ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق چینی کی اوسط قیمت 171 روپے 90 پیسے فی کلو ہو گئی جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 180روپے فی کلو ہے۔
جنوری 2025ء سے اب تک چینی اوسط 33 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ساڑھے 3 ماہ میں چینی اوسط 40 روپے 05 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
دستاویز کے مطابق 2025ء کے آغاز پر ملک میں چینی کی اوسط قیمت 138 روپے 64 پیسے فی کلو تھی، جبکہ ساڑھے 3 ماہ پہلے چینی کی اوسط قیمت 131 روپے 85 پیسے فی کلو تھی جبکہ ایک سال قبل 145 روپے فی کلو تھی۔