ویب ڈیسک : انٹر بینک میں ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا, انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 05 پیسے کا تھا۔