ویب ڈیسک : لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن راوی سے 4 منشیات فروش گرفتار کرلیے۔
ترجمان پولیس کےمطابق ملزموں کی شناخت مغیث،بابر،اللہ بخش اورکاشف کے نام سے ہوئی، تمام ملزم جو گلشن راوی کی گلیوں بازاروں میں منشیات فروخت کرتے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو خفیہ اطلاع پرمختلف علاقوں سےگرفتارکیا گیا، منشیات فروشوں کےقبضہ سےمجموعی طور پر 4کلو 480 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کرکے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔