ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی فورس کیلئے بڑے بجٹ کی ڈیمانڈ

بڑی فورس کیلئے بڑے بجٹ کی ڈیمانڈ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)  پنجاب پولیس نے اگلے مالی سال کےلئے حکومت سے 1کھرب 70 ارب کا بجٹ مانگ لیا، اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پٹرول،یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیوں،مرکزی خریداری کے بجٹ میں سو فیصد اضافے کی ڈیمانڈ کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ پولیس کی تنخواہوں،پنشن،خریداری،پٹرول،یوٹیلیٹی بلز کی ادائگیوں،سکیورٹی معاملات پر خرچ کیاجائےگا، بجٹ کا 80 فیصد حجم ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہوگا، پٹرول کےلئے اگلےمالی سال میں سو فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب سے زائد کی ڈیمانڈ کی گئی ہے،بجلی،گیس اور پانی کے بلزکی ادائیگیوں کیلئےسوفیصد اضافےکی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔

رواں مالی سال میں حکومت نے پولیس کو اب تک 1کھرب 46ارب کے فنڈز جاری کیےہیں،سیکنڈ سٹیٹمنٹ کےلئے رواں ماہ کے آخرمیں غیراستعمال شدہ فنڈز سرنڈر جبکہ مختلف ہیڈز میں مزید ڈیمانڈ بھی بھجوائی جائےگی،پنجاب پولیس کی جانب سےتخمینہ بجٹ حکومت کو بھجوا دیاگیاہے۔