بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیپرلیس کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 60 ہزار ڈالر سے اوپر چلی گئی جبکہ معاشی ماہرین نے بٹ کوائن کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیاہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چند روز قبل دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے بتایا تھا کہ انہوں نے جنوری 2021 میں ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی خریدی ہے۔

  ٹیسلا کے اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور ایک بٹ کوائن 44 ہزار ڈالر کی حد کو چھو گیا ہے۔اب کرپٹو کرنسی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور ایک بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔