(ویب ڈیسک)بالی وڈ کے نامور اداکار عامر خان ماضی میں محبت کے معاملے میں خود کو خاصا بدقسمت تصور کرچکے ہیں۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ محبت کے معاملے میں انہیں ماضی میں 3 لڑکیوں کی جانب سے مسترد کیا جاچکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی پہلی محبت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جب پہلی محبت دس سال کی عمر میں ہوئی،یہ محبت خاموش اور یکطرفہ تھی، وہ جس لڑکی سے محبت کیا کرتے تھے شرمیلے ہونے کے باعث ملاقات میں بھی اس سے اپنے جذبات کا اظہار نہ کرسکے۔
واضح رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی جس سے ان کے دوبچے جنید اور ایرا بھی ہیں تاہم شادی کے 16 سال بعد عامر اور رینا کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔
اب عامر خان کی کرن راؤسے شادی کو 15 سال سے زائد کاعرصہ گزرچکا ہے تاہم ماضی میں ایک ایسا وقت بھی گزرچکا ہے جب عامر خان محبت کے معاملے میں خود کو خاصا بدقسمت تصور کرچکے ہیں۔
عامر خان نے کہا کہ مجھے محبت کے معاملے میں 3 لڑکیوں کی جانب سے مسترد کیا جاچکا تھا، تیسری بار مسترد کیے جانے کے بعد مجھے محسوس ہوتا تھا کہ محبت میرے لیے نہیں لیکن پھر مجھے بھی ایک ایسی لڑکی ملی جس نے مجھے پسند کیا۔