ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں کمسن بچوں کی اغوا کی وارداتوں میں اضافہ

شہر میں کمسن بچوں کی اغوا کی وارداتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)شہر میں کم سن بچے اغوا کرنے والا گروہ سرگرم،جنرل ہسپتال کے بعد شاہدرہ ٹاؤن سے بھی کم سن بچہ اغوا ہوگیا۔اغواءکار کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی۔ بلال نامی بچے کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اٹھا کر لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال کے بعد شاہدرہ ٹاؤن سے بھی کم سن بچہ اغوا کر لیا گیا ۔اغواءکار کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ، بلال شخص نامی بچے کو موٹر سائیکل پر لے گیا۔بچے کے والد محمد امین کاکہنا تھا کے موٹر سائیکل سوار کو نہیں جانتے ہیں،میرا بیٹا صبح ساڑھے گیارہ بجے سے غائب تھا۔
بلال کو بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوتے میرے بھائی نے دیکھا ہے جس وقت بچہ موٹر سائیکل پر سوار ہوا اس وقت میرا بھائی گھر کی بالائی منزل پر موجود تھا،بچہ کو موٹر سائیکل پر سوار ہوتے دیکھا تو بھائی بھاگتا نیچے آیا،میرے بھائی کو بچے کے ساتھ کھیلنے والے دیگر بچوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار بلال کو میری دکان پر لے جانے کا بول کر ساتھ لے گیا ہے،پولیس نے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔