ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، متحدہ عرب امارات جانیوالے مسافروں کیلئے بری خبر

کورونا وائرس، متحدہ عرب امارات جانیوالے مسافروں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) کورونا وائرس کی وبا کے بڑھتے خطرات، دبئی، شارجہ، ابوظہبی جانیوالے مسافروں کیلئے اہم خبر آگئی۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کا 17 مارچ کے بعد انٹری ویزے کے اجراء پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔ 17 مارچ کے بعد ہر قسم کے ویزے کے اجراء پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے سے جاری انٹری ویزے 17 مارچ تک قابل استعمال ہونگے۔

امارات کیلئے فی الحال سفارتی ویزے پر پابندی نہیں ہو گی۔ متحدہ عرب امارات میں ویزہ اجراء پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے ہوگئی جبکہ حتمی اعلان اماراتی انتظامیہ کے جاری سرکلر کے بعد کیا جائے گا۔