کورونا وائرس سے بچنے کی دعائیں

کورونا وائرس سے بچنے کی دعائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کرونا وائرس اور دیگر وباوں اور بلاوں سے نجات کے لئے استغفار اور دیگر دعاوں کو اپنا معمول بنانے کی اپیل کی ہے۔

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کرونا وائرس کےلئے احتیاطی تدابیر کو اسلام کے مطابق قراردیدیا۔ کہتے ہیں سرکار دوجہاں نے خود احتیاطی تدابیر کی ترغیب دی۔ ہاتھ ملانا ضروری نہیں۔ پابندی لگادینا بہتر ہے۔ جمعہ چھوڑنا درست نہیں،مختصر کر سکتے ہیں۔ احتیاط ضروری ہو تو جمعہ سے قبل تقریر بھی لازمی نہیں۔

علاوہ ازیں اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مفتی تقی عثمان نے دو دعائیں بتائیں۔۔۔۔۔ 

لاالہٰ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین۔
اللھم ارفع عنا البلاٗ والوبا ۔۔۔۔ کثرت سے پڑھنے کی تاکید کی ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا ہے کہ گھر سے نکلتے اورکھانے پینے سےقبل ’’بسم اللہ الذی لا یضرباسمہ شی فیالارض ولا فی االسما وھوا السمیع العلیم ‘‘ پڑھیں۔ بچوں کو وباوں اوربلاوں سے بچانے کے لئے مندرجہ ذیل دعا لکھ کر تعویذ کی شکل میں ان کے گلے میں ڈال دیں۔

اوعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ماخلق واللہ خیر حافظا وھوا ارحم لراحمین۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر اور گھر والوں پر دم کرلیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔