ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن کورونا پر سیاست نہ کرے: گورنر پنجاب

اپوزیشن کورونا پر سیاست نہ کرے: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)  گورنر پنجاب سےرکن اسمبلی سعید احمد سعدی اور چوہدری اشفاق کی ملاقات، چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کورونا پر سیاست نہ کر ے حکومتی اداروں کا ساتھ دیں۔
گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی ادارے میں سیاسی مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ آئین وقانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاسی عناصرکو تاریخ اور قوم کبھی معاف نہیں کریگی۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتےرہتےہیں، انسدادکروناکیلئے سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت سب متحد ہوں، گورنر پنجاب نےکہا کہ انسداد کورونا کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جو پوری کر یں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔