الحمراآرٹ اور کلچرل کمپلیکس قذافی تین ہفتوں کیلئے بند

الحمراآرٹ اور کلچرل کمپلیکس قذافی تین ہفتوں کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) کرونا وائرس کا خوف ، لاہور آرٹس کونسل کے الحمرا آرٹ سینٹر اور الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی کو تین ہفتوں کے لئے بند کردیا گیا۔

کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے جہاں تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے اور حکومتی احکامات کے پیش نظر تین ہفتوں کے لئے تما م تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا وہیں لاہور آرٹس کونسل کے اداروں الحمراآرٹ سینٹر مال روڈ اور الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

 اور تمام ادبی ثقافتی میوزیکل سرگرمیاں مکمل طور پر بند کردی گئیں ہیں جبکہ الحمراآرٹ سینٹر میں ہفتہ کے روز ہونے والے پنجاب کلچرل ڈے کو منانے کی تقریب کو بھی

منسوخ کردیا گیا ہے، پنجاب کلچرل میلے کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کرنا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer