ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنجروال عابد کالونی روڈ کھنڈر بن گئی، شہری آمدورفت کے لیے پریشان

ہنجروال عابد کالونی روڈ کھنڈر بن گئی، شہری آمدورفت کے لیے پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف: ملتان روڈ سے منسلک ہنجروال عابد کالونی روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن چکے ہیں جبکہ سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ خستہ حال سڑک نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر کر رہی ہے بلکہ حادثات کا سبب بھی بن رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیوریج کے پانی نے سڑک کو مزید تباہ حال کر دیا ہے، جس کے باعث گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقے کے طلبہ، ملازمین اور روزانہ سفر کرنے والے افراد نے شکایت کی ہے کہ خراب سڑک کے باعث قیمتی وقت ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ حادثات کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔

مقامی رہائشیوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنجروال عابد کالونی روڈ کی فوری مرمت کرائی جائے، سیوریج کے مسائل حل کیے جائیں اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا مستقل حل نکالا جائے۔