ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلجیت دوسانجھ  کیخلاف میرے دل میں کچھ بھی نہیں: کنگنا رناوت

دلجیت دوسانجھ  کیخلاف میرے دل میں کچھ بھی نہیں: کنگنا رناوت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ جاری تنازع کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے درمیان کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔

 اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم کے دوران ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے دلجیت دوسانجھ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان صرف ایک مخصوص معاملے پر اختلافِ رائے تھا، تاہم وہ ان کے خلاف کوئی ذاتی رنجش نہیں رکھتیں۔

 کنگنا نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے مخالف نہیں ہیں، ایک واقعے کے بارے میں ہماری آراء مختلف تھیں، لیکن میرے دل میں ان کے خلاف کچھ نہیں ہے، حقیقت تو یہ ہے کہ ہم آج تک کبھی ایک دوسرے سے ملے بھی نہیں۔

 بعد ازاں جب ان سے دلجیت دوسانجھ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم میں واپس آؤں گا کے بارے میں رائے پوچھی گئی تو وہ مسکرا کر بولیں، یہ تو کچھ زیادہ ہی ہو گیا نا؟

 واضح رہے کہ کنگنا رناوت اور دلجیت دوسانجھ کے درمیان دسمبر 2020ء میں کسانوں کے احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

  جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرتی رہیں۔