ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار

انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار کرلیا ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد نوید کے نام سے ہوئی، جسے چھاپہ مار کاروائی میں شیخوپورہ  سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم شہری کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم ہتھیانے میں ملوث پایا گیا، اُس نے شہری کو  یونان بھجوانے کی غرض سے 12 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم نے بھاری رقوم ہتھیا کر شہری کو یونان کے جعلی سفری دستاویزات فراہم کیے اور بعد ازاں روپوش ہو گیا۔

ملزم ایف آئی اے کو کافی عرصہ سے مطلوب تھا، جسے بلآخر گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ 

 ایف آئی لاہور زون کے ڈائریکٹر  سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے، انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔