ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات

وزیر اعظم سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرکے با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.  

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ہوئی ۔

ملاقات کے دوران رانا مشہود احمد خان نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق مختلف جاری اقدامات پر وزیرِاعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ 

شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں. انہوں نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں ملکی ترقی کے عمل میں متحرک شراکت دار بنانے کے لیے مزید منصوبے شروع کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ اور جدید ہنر و ٹیکنالوجی کی تربیت یقینی بنا رہے ہیں۔