ہیئر میں ڈاکووں نے سینٹری کی دکان لوٹ لی،واردات کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی

Dacoity at a store, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : ہئیر میں ڈاکووں نے دن دیہاڑے سینٹری شاپ لوٹ لی،واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک پہنے دونوں ڈاکو دکان میں داخل ہو کر دکاندار اور گاہگ سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکرتے ہیں، ایک ڈاکو کیش کاﺅنٹر پر پہنچ کر پیسے نکالتا ہے دوسرا ڈاکو دکان میں موجود دونوں شہریوں کی جیبوں سے پیسے نکالتا ہے اور پھر ڈاکو دکان سے لاکھوں کی نقدی۔لوٹ کر۔فرار ہو گئے.

،متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ۔بیدیاں روڑ پر گزشتہ دو ماہ سے یہی ڈاکو دکانوں پر وارداتیں کر رہے ہیں اورپولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا مگر انویس گیشن پولیس سی سی ٹی وی ہونے کے باوجود بھی ڈاکوﺅں کا سراغ نہ لگا سکی۔