ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی کے واقعات میں ملوث نامعلوم افراد کون تھے؟

People involved in Jinah House attack, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو لاہور سمیت 5 شہروں میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث 3 ہزار 2 سو 80 نامعلوم افراد کی شناخت کرلی گئی۔

 پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کو بی کیٹگری میں رکھ کر شناخت کیا گیا، شناخت کیے گئے نامعلوم افراد دہشتگردی کے مقدمات میں نامزد ہیں۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بی کیٹگری کے 3 ہزار 2 سو 80 میں سے 1 ہزار 7 سو 67 ملزمان شناخت کے بعد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

 اس حوالے سے ملنے والی مزید معلومات کے مطابق لاہور سے 5 سو 36، گوجرانولہ سے 4 سو 4، راولپنڈی سے 2 سو 34، سرگودھا سے 4 سو 93 جبکہ فیصل آباد سے 100 نامعلوم افراد شناخت کے بعد گرفتار کیے گئے۔

 گرفتاری کے بعد ان تمام افراد کے شناختی کوائف کریمنل ریکارڈ میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ باقی رہ جانے والے 1 ہزار 5 سو 13 افراد کی گرفتاری کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

 خیال رہے کہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں درج 52 ایف آئی آرز میں 1 ہزار 5 سو 34 ملزمان نامزد ہیں۔