ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا ہفتے میں 4 دن کام کا فیصلہ

 حکومت کا ہفتے میں 4 دن کام کا فیصلہ
کیپشن: Office Work
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر حکومت نے ہفتے میں چار دن کام کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں سرکاری شعبے کے ملازمین کیلئے ہفتے میں 4 دن کام کی منظوری دے دی گئی ہے۔سرکاری ملازمین کو 3 ماہ تک ہفتے میں 3 دن چھٹی دی جائے گی، ہفتے میں تین چھٹیوں کا مقصد ایندھن کی قلت سے نمٹنا ہے۔

سری لنکن محکمہ اطلاعات کا کہنا ہے کہ تین چھٹیوں کا مقصد ملازمین کیلئے کاشتکاری کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے، آنے والے دنوں میں خوراک کی قلت کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

محکمہ اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ سرکاری ملازمین چھٹیوں میں اناج اگانے کی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کو زرمبادلہ کی کمی کے باعث ایندھن، خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔