متھیرا حرا مانی پر برہم ہو گئیں!

متھیرا حرا مانی پر برہم ہو گئیں!
کیپشن: Mathira got angry at Hira Mani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)     معروف اداکارہ  حرا مانی کے فردوس عاشق اعوان کو مریم نواز کے ڈاکٹر سے مشورے لے کر خوبصورت بننے کے بیان پر  متھیرا    کا   شدید  رد  عمل سامنے  آ  گیا۔

متھیرا  نے  حرا مانی کے بیان پر  غصے کا اظہار کرتے ہوئے   کہا  کہ کیوں کوئی آپ کی وجہ سے اپنا چہرہ  تبدیل کروائے۔  دنیا کو خوبصورت چہرے  والے انسانوں کی نہیں  خوبصورت روحوں والے انسانوں کی ضرورت ہے۔
متھیرا نے اپنے انسٹا گرام اکاوْنٹ  پر ایک اسٹوری میں لکھا کہ ہم کسی کے بھی چہرے پر کمنٹ کرنے والےکون  ہوتے ہیں؟   جبکہ سب کے چہروں کو اللہ نے بنایا ہے۔


متھیرا نے کہا کہ ہر کوئی اپنے لحاظ سے خوبصورت ہوتا ہے ایسے کسی پر بھی کمنٹ کرنا اچھی بات نہیں ہے۔  متھیرا نے حرا مانی کو ایک مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی ظاہریت  پر ان سے متاثر ہونا چھوڑ دیں۔