در نایاب: کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں مون سون بارشوں سمیت سیلاب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ، بارش و سیلاب سے نمٹنے کیلئے پلان ترتیب دینے کا ٹاسک سونپ دیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کی زیر صدارت مون سون انتظامات پر اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122، آبپاشی، موسمیات، واسا اور ایم سی ایل سے طویل بریفنگ لی گئی۔ کیپٹن (ر) عثمان نے کہا کہ بارش میں کھمبوں سے بجلی لگنے وبارشی تالابوں میں بچوں کے جانی نقصان کو بچانے کیلئے ٹھوس پلاننگ کریں۔ تمام شہروں کی سبزی منڈیوں میں مشینری دستیاب رکھیں، بارش سے کچرا نہ پھیلے۔محکمہ موسمیات نے بھی مون سون صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کمیٹی صوبائی ڈیزاسٹر کمیٹی سے الرٹ رابطہ رکھے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں بارش کے پانی کے جمع ہونے کے 22 مقامات میں سے کم ہوکر 21 رہ گئے ہیں۔ شہر میں مزید دو بڑے انڈر گراؤنڈ ٹینک زیر تعمیر ہیں، اس سال ان سے فائدہ ہوگا۔ شہر میں تمام ڈسپوزل،پمپنگ اور لفٹنگ سٹیشنز کو مکمل طور پر فعال کرکے ماک ایکسرسائز کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مشینری،ہنگامی کیمپ، ہنگامی سامان اور ڈیوٹی چارٹس کو ازسر نو ترتیب دیں۔
1/4
— Muhammad Usman Younis (@CaptainUsman) June 14, 2021
مون سون کے سیزن میں قیمتی جانوں اور املاک کی حفاظت کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے؛
1- پیشگی بارش و سیلاب کی وارننگ
2۔ یکم جولائی تا 30 ستمبر تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ
3۔ لٹکتے بجلی کے تاروں کا خاتمہ
4۔ عارضی بارشی تالابوں کا خاتمہ#Lahore #rain #Monsoon2021 #MyCity pic.twitter.com/mXQBRfP4qE